• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 2:10 شام
  • Australia

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

(8 ستمبر 2026): آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں حیران کن طور پر کمی کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 18 اور نئے فولڈ ایبل آئی فون کی تقریب رونمائی 9 ستمبر کو متوقع ہے۔ اس سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں حیران کن طور پر بڑی کمی کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک میں ریٹیلرز نے آئی فون کا نیا ماڈل لانچ ہونے سے قبل آئی فون 17 سیریز کا اسٹاک ختم کرنے کے لیے ڈسکاؤنٹ سیل لگا کر قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانیہ میں ایمیزون نے آئی فون 17 سیریز پر ڈسکاؤنٹ مزید بڑھا دیا ہے۔

آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت لانچ پرائس کے مقابلے میں 150 پاؤنڈ (56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جب کہ بنیادی آئی فون 17 پر بھی 100 پاؤنڈ (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کی کمی کی گئی ہے۔

اسی طرح آئی فون ایئر کے 512 جی بی ماڈل کی قیمت میں 200 پاؤنڈ (ایک لاکھ 12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کی کمی ہوئی ہے۔

یورپی ممالک میں بھی آئی فون 17 سیریز پر قیمتیں 100 سے 150 یورو (32 ہزار سے 50 ہزار پاکستانی روپے) کم کی گئی ہیں۔

فوربزکے مطابق 9 ستمبر کو آئی فون 18 کے اعلان کے بعد موجودہ جنریشن کے آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کو بند کیے جانے کا امکان ہے، اس لیے موجودہ رعایتیں آئی فون 17 پرو خریدنے کا آخری موقع بھی ہوسکتی ہیں۔

دوسری جانب آئی فون 18 پرو کی قیمت موجودہ ماڈلز کے مقابلے میں 100 سے 200 ڈالر زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

آئی فون 18 پرو میکس کی خاص بات اور قیمت کیا ہو گی؟

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے