• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 8:23 شام
  • Australia

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

کیلیفورنیا : آئی فون 18 پرو میکس کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد نئے رنگوں میں جھلک سامنے آگئی، جسے دیکھ کر صارفین خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

ایپل کے نئے آئی فون کے متعارف ہونے سے چند روز قبل آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی مبینہ ہینڈز آن ویڈیو منظرِ عام پر آگئی، جس میں دونوں ماڈلز کے نئے رنگ نمایاں ہیں۔

لیک ہونے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر آئی فون 18 پرو میکس کو ڈارک چیری جبکہ آئی فون 18 پرو کو بلیو رنگ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

حالیہ ویڈیو لیکس کے مطابق آئی فون 18 پرو سیریز ڈارک چیری، بلیک اور اسکائی بلیو رنگوں میں متعارف کرائی جاسکتی ہے۔ ڈارک چیری، جسے بعض رپورٹس میں برگنڈی بھی قرار دیا گیا ہے، اس سال آئی فون 18پرو سیریز کا نمایاں یا ’ہیرو کلر‘ ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیزائن کے لحاظ سے آئی فون 18 پرو اور 18 پرو میکس میں آئی فون 17 پرو سیریز کے مقابلے میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں، تاہم نئے رنگ نمایاں فرق کا باعث بن سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ نئے آئی فونز کے کیمرا اور ہارڈ ویئر میں اہم اپ گریڈ کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، دونوں پرو ماڈلز میں ویری ایبل ایپرچر کے حامل نئے مین رئیر کیمرے، اے20 پرو چپ سیٹ، نیا موڈیم اور قدرے بڑی بیٹریاں دیے جانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایپل کی آئندہ لانچنگ میں آئی فون 18 پرو اور 18 پرو میکس کے ساتھ کمپنی کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی رونمائی بھی متوقع ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے