• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 9:08 صبح
  • Australia

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

دبئی: ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنی دو ایپس اے آر ڈُوڈل اور کوئک میژر کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ دونوں ایپس کو 31 دسمبر 2026 کے بعد گلیکسی ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جا سکے گا۔

رپورٹس کے مطابق سام سنگ نے اس حوالے سے گلیکسی ایپ اسٹور پر دونوں ایپس کے چینج لاگز اپ ڈیٹ کرتے ہوئے صارفین کو ان کی بندش سے متعلق بتایا، تاہم، بعض نئی ڈیوائسز پر یہ ایپس پہلے ہی دستیاب یا سپورٹڈ نہیں ہیں، جن میں گلیکسی زیڈ فولڈ 8 بھی شامل ہے۔

اے آر ڈُوڈل صارفین کو فون کے کیمرے کے ذریعے ہوا میں ورچوئل ڈرائنگ بنانے کی سہولت فراہم کرتی ہے، یہ ڈرائنگ چہرے یا دیگر اشیا کے ساتھ منسلک رہتی ہے جبکہ اسٹائلس سپورٹ کرنے والے فونز پر اسٹائلس بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب کوئک میژر کی مدد سے فون کے کیمرے کے ذریعے بڑی اشیاء، دیواروں اور دیگر جسمانی چیزوں کے اندازاً سائز اور فاصلے کی پیمائش ممکن ہوتی ہے۔

سام سنگ کا کہنا کہ 31 دسمبر 2026 کے بعد دونوں ایپس کی نئی ڈیوائسز پر دستیابی ختم ہوجائے گی اور مستقبل کے آپریٹنگ سسٹم ورژنز میں بھی انہیں سپورٹ نہیں کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ یہ تبدیلی ون یو آئی 9 کے مستحکم ورژن کے ساتھ مزید نمایاں ہو۔

یوٹیوب کی طرز پر نیا پلیٹ فارم تیار

رپورٹس کے مطابق جن صارفین کے فون میں یہ ایپس پہلے سے انسٹال ہیں وہ ممکنہ طور پر ان کا استعمال جاری رکھ سکیں گے جب تک ان کے ڈیوائس کا سافٹ ویئر انہیں سپورٹ کرتا رہے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے