دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا
2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)
بھارتی گلوکار انوو جین نے پاکستان کے گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ چار گھنٹے طویل لائیو پرفارمنس کو زندگی کا بہترین تجربہ قرار دے دیا۔
بھارتی گلوکار انوو جین نے پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ نیپال کے میوزک ٹور کے دوران گزرے یادگار لمحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے عاطف اسلم کو ایک باربی کیو پارٹی میں تقریبا چار گھنٹے تک لائیو پرفارم کرتے دیکھا، جسے انہوں نے اپنی زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک قرار دیا۔
انوو جین نے کامیڈین تنمے بھٹ کی یوٹیوب ویڈیو میں اس واقعے کا احوال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نیپال میں ایک ہی شو کے سلسلے میں موجود تھے جہاں دونوں نے الگ الگ راتوں میں پرفارم کرنا تھا اور عاطف اسلم کی پرفارمنس پہلے دن تھی۔
’میری زندگی کا سب سے خاص لمحہ‘ بھارتی گلوکار انوو جین کی عاطف اسلم سے ملاقات
انہوں نے بتایا کہ شو کے بعد عاطف نے انہیں باربی کیو پر مدعو کیا جہاں وہ اپنی بینڈ کے ساتھ میز پر ہی بیٹھ کر گاتے رہے اور وہ خود چار گھنٹے تک ان کے بالکل قریب بیٹھے رہے۔ انوو جین نے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ تجربہ ناقابل یقین اور بہترین تھا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انوو جین نے اس رات کے حوالے سے بات کی ہو۔ اس سے قبل اپریل 2024 میں بھی انہوں نے نیپال کے اسی شو کے بعد انسٹاگرام پر عاطف اسلم کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔
اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ یہ تصویر رات تین بجے لی گئی، جب عاطف اسلم اور ان کی بینڈ نے ایک سادہ باربی کیو ڈنر کو وہاں موجود تقریباً 20 افراد کے لیے ڈھائی گھنٹے کے انتہائی شاندار جیم سیشن میں تبدیل کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ انوو جین اپنے مقبول انڈی پاپ گانوں جیسے ’بارشیں‘، ’الگ آسمان‘ اور ’گل‘ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، جبکہ عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے انتہائی معروف اور مقبول ترین پلے بیک گلوکاروں اور پرفارمرز میں شمار ہوتے ہیں۔

