• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 12:45 شام
  • Australia

اجلاس میں دو نئے بوئنگ جہاز ویٹ لیز پر حاصل کرنے پر بھی بریفنگ

پی آئی اے بورڈ کا طویل اور اہم اجلاس چیئرمین پی آئی اے بورڈ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کی سربراہی میں ہوا۔

پی آئی اے کے چیف فنانشل افسر نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا پروپوزل بورڈ کو پیش کردیا، اجلاس میں دو نئے بوئنگ جہازوں کو ویٹ لیز پر حاصل کرنے کے معاملے پر بورڈ کو بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو بوئنگ جہازوں کو ویٹ لیز پر حاصل کرنے کے لیے جلد معاملات فائنل ہونے کا امکان ہے۔

اجلاس میں پی آئی اے کے گراؤنڈ بوئنگ جہازوں کو بھی مرمت کرکے جلد بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ جہازوں کی مرمت کے لیے پرزہ جات خریدے جارہے ہیں۔

اجلاس میں پی آئی اے میں نئے فضائی میزبانوں کی بھرتیوں اور نئے ڈریس کوڈ پر بھی غور کیا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے