• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 11:16 صبح
  • Australia

ایران عوام کے مفادات اور خطے کی سلامتی کے لیے تنازع شروع کرنے سے گریز کو ضروری سمجھتا ہے، ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جارحیت کرنے والوں کو ’’مکمل پچھتاوے‘‘ تک پہنچانے کے لیے بھرپور طاقت کے ساتھ مزاحمت جاری رکھے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران ہمیشہ جنگ کی مخالفت کرتا رہا ہے اور عوام کے مفادات اور خطے کی سلامتی کے لیے تنازع شروع کرنے سے گریز کو ضروری سمجھتا ہے۔

ایرانی صدر نے تاہم کہا کہ جس طرح ایران نے اب تک جارحیت کے خلاف بھرپور دفاع کیا ہے، اسی طرح وہ آئندہ بھی پوری طاقت کے ساتھ مزاحمت جاری رکھے گا اور ایرانی عوام کے حقوق کا محافظ رہے گا۔

پزشکیان نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں اپنے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے