• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 11:58 صبح
  • Australia

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

نئی دہلی: بھارت میں گوہاٹی کے ہٹی گاؤں کے علاقے میں شوہر نے بیوی کا سر اور انگلیاں کاٹ کر فریج میں رکھ دیں، 25 سالہ بیوی ریا تالوکدار گوسوامی کے بہیمانہ قتل کے مرکزی سفاک ملزم رمانوجن گوسوامی نے پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کا سر دھڑ سے الگ کرکے سیاہ پالی تھین میں لپیٹ کر فریج میں چھپا دیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی انگلیاں بھی کاٹی گئی تھیں۔گھر سے شدید بدبو آنے پر مقامی افراد نے پولیس کو بتایا، پولیس فلیٹ پہنچی تو کمرے میں خون کے نشانات کے علاوہ ایک تیز دھار ہتھیار اور شراب کی کئی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

ابتدائی اندازے کے مطابق ملزم نے نعش ملنے سے تقریباً 24 سے 48 گھنٹے قبل قتل کیا تھا۔نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مقتولہ ریا نونمتی کی رہنے والی تھی اور فینسی بازار کے اے سی مارکیٹ میں واقع ایک بوتیک میں کام کرتی تھی۔ اس کے والدین نہیں ہیں جبکہ اس کا ایک بھائی ہے۔

دہلی پولیس کا مسلمان خواتین صحافیوں پر تشدد، ویڈیو وائرل

ملزم رمانوجن اوبر ڈرائیور کے طور پر کام کرتا ہے۔ دونوں کی شادی کو تقریباً چھ ماہ ہی ہوئے تھے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس بہیمانہ واردات کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے