• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 8:53 شام
  • Australia

دنیا بھر کی اسکرینوں پر چھا جانےکے بعد ترک ڈراموں کی نظریں اب چین پر ہیں، دنیا کے تقریباً140 ممالک میں ترک ڈرامے دیکھے جارہے ہیں۔

تقریباً دو دہائیوں کے دوران محبت، دھوکے، خاندان اور اقتدار کےگرد گھومنے والی ترک کہانیاں مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکا، یورپ اور ایشیا تک پہنچ چکی ہیں۔ اس طرح ترکیےکی ٹیلی ویژن صنعت ایک ایسی عالمی ثقافتی برآمد بن گئی ہے جس کی مالیت ایک ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترک ڈراموں نے غیر ملکی ناظرین کو ترکیے کےکھانوں، لباس، زبان اور روزمرہ کے رسم و رواج سے روشناس کرانے میں مدد دی ہے۔ ان ڈراموں کی مقبولیت کو ترکیے کو سیاحتی مقام کے طور پر دیکھنے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی سے بھی جوڑا جاتا ہے۔

ترک وزارت ثقافت و سیاحت کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق یہ ثقافتی اثر اس صنعت کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے، ترک ڈرامے دراصل ایک دعوت بھی ہیں۔ جب لوگ کوئی ترک ڈراما دیکھتے ہیں تو ان کے دل میں ترکیے کا سفر کرنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیق سے بھی اس ثقافتی اثر کے شواہد ملے ہیں۔ بیرون ملک ناظرین پر کی جانے والی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ترک ڈراموں نے ترک ثقافت اور زبان میں دلچسپی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ترکیےکا سفر کرنے میں بھی لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ کیا ہے۔

ترک عہدیدار کے مطابق ترک ڈراما ایک عالمی برانڈ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ آپ انگریزی ڈراما یا امریکی ڈراما جیسی اصطلاحات نہیں سنتے۔ ہمارے ٹی وی سیریز کے لیے ترک ڈراما کہنا ہی بہت اہم بات ہے۔

اس کے باوجود دنیا کی ایک بہت بڑی ٹیلی ویژن مارکیٹ یعنی چین اب بھی ترک ڈراموں کی رسائی سے بڑی حد تک باہر ہے۔ چین میں قدم جمانے سے ترک پروڈیوسرز کو ایسے کروڑوں نئے ناظرین تک رسائی مل سکتی ہے جو طویل اقساط پر مشتمل ٹی وی ڈراموں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس وقت چینی ڈرامے مقامی مارکیٹ پر غالب ہیں، تاہم کوریائی ڈراموں کے بھی وہاں بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں۔

ترکیےکی معروف اور بڑی میڈیا پروڈکشن کمپنی آئی یاپم کے سی ای او کریم چاتے نے ترک خبر ایجنسی کو بتایا کہ لاطینی امریکا اور مشرق وسطیٰ بیرون ملک ترک ڈراموں کی سب سے بڑی منڈیاں ہیں لیکن اب ترک پروڈیوسرز مزید زیادہ ناظرین کی تلاش میں چین پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے لیے پروڈیوسرز کو سخت محنت کرنا ہوگی اور ناظرین کی دلچسپیوں کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

'جعلی ثبوت دکھائے اور دوست کیساتھ انٹرویو کیا'، مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کے الزامات کی تردید کردی

بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے پانڈیا کے ساتھ ڈیٹنگ افواہوں پر خاموشی توڑ دی

'میں انکی بہن کو تعلیم کیلئے آسٹریلیا لے کر گیا'، ثاقب چدھڑ کے مومنہ اور انکی بہن پر سنگین الزامات

امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا

مصر میں منشیات کے مقدمے میں ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

کورولوش عثمان کے مشہور کردار ’میخائل کوسس‘ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

ایشا رکھی نے بادشاہ سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

کیرئیرکے آغاز میں بہت سے گانے بغیر کسی معاوضے کے گائے: شریا گھوشال کا انکشاف

مشہورگانے 'وڈیرے کا بیٹا' میں لڑکی اور رومانس نہ ہونے کی وجہ سے ریجیکٹ کیا گیا: علی گل پیر

نامور پاکستانی اداکارہ سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور

بشریٰ انصاری نے شوہر سے علیحدگی کے بعد بھی نام سے انصاری نہ ہٹانے کی وجہ بتادی

آئمہ بیگ کے انسٹا اسٹیٹس نے ہلچل مچا دی، زین احمد سے علیحدگی کی افواہیں

تازہ ترین

• 4 منٹ پہلے دنیا کے 140ممالک کی اسکرینوں پر چھا جانےکے بعد ترک ڈراموں نے چین پر نظریں جمالیں

• 1 گھنٹے پہلے خطے میں اپنے گرد دشمنانہ اقدامات کو خاموشی سے نہیں دیکھیں گے: اردوان

خطے میں اپنے گرد دشمنانہ اقدامات کو خاموشی سے نہیں دیکھیں گے: اردوان

• 1 گھنٹے پہلے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا

• 2 گھنٹے پہلے ہم نے اپنی تجاویز دے دیں، حکومت نے 3 دن کی مہلت مانگی ہے: نائب امیر جماعت اسلامی

ہم نے اپنی تجاویز دے دیں، حکومت نے 3 دن کی مہلت مانگی ہے: نائب امیر جماعت اسلامی

• 2 گھنٹے پہلے تنزانیہ کی صدر سامیہ صلوحو حسن کے شوہر حافظ عامر حسن انتقال کر گئے

تنزانیہ کی صدر سامیہ صلوحو حسن کے شوہر حافظ عامر حسن انتقال کر گئے

• 2 گھنٹے پہلے میر رضا کیس تحقیقاتی کمیشن کا پولیس پر شواہد چھپانےکا الزام، تفتیشی ٹیم کے سربراہ کو نوٹس جاری کردیا

میر رضا کیس تحقیقاتی کمیشن کا پولیس پر شواہد چھپانےکا الزام، تفتیشی ٹیم کے سربراہ کو نوٹس جاری کردیا

• 3 گھنٹے پہلے ہزارہ صوبہ دیرینہ مطالبہ ہے، نئے صوبوں کے قیام سے پہلے عوامی رائے لی جائے: کیپٹن (ر) صفدر

ہزارہ صوبہ دیرینہ مطالبہ ہے، نئے صوبوں کے قیام سے پہلے عوامی رائے لی جائے: کیپٹن (ر) صفدر

• 5 گھنٹے پہلے وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے

وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے