• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 9:44 شام
  • Australia

لاہور: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم صوبے بنانے کے خلاف نہیں ہیں لیکن وقت اور حالات کو بھی دیکھنا چاہیے، یکطرفہ کوئی فیصلہ مسلط نہ کرو، اس پر بحث ہونی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ختم نبوت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر 1965 پاکستان کی جغرافیائی حدود کے تحفظ کا واقعہ ہے، 7 ستمبر 1974 پاکستان کی نظریاتی حدود کے تحفظ کا دن ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو سیاسی لحاظ سے کمزور کیا گیا، عوام ہیں تو ریاست ہے، ہم یونٹ بنانے کے خلاف نہیں ہیں، ہم صوبے بنانے کے خلاف نہیں ہیں لیکن وقت اور حالات کو بھی دیکھنا چاہیے۔ یکطرفہ کوئی فیصلہ مسلط نہ کرو، اس پر ڈبیٹ ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں میں معدنی ذخائر ہیں اور 18 ویں ترمیم کے تحت صوبے اس کے مالک ہیں، سیاسی جماعتوں کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پیپلزپارٹی بات تو کرتی ہے لیکن صرف سندھ کی حد تک، مسلم لیگ ن خاموش ہے اس کی حیثیت غلام سے زیادہ نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم دو قومی نظریے کی بنیاد پر ایک قوم نہیں بناسکے، یہاں لسانیت کی بنیاد پر فسادات کرائے گئے، ہم نے پاکستان کی اساس بیرونی قرضوں پر رکھی ہے، نوآبادیاتی نظام ختم ہوچکا لیکن بین الاقوامی ادارے آج ہمارے ملک کا فیصلہ کرتے ہیں، آج ہم ورلڈ بینک، آئی ایم ایف کے قرضوں کے محتاج بنادیے گئے، ہماری معیشت کی پالیسیاں وہ طے کریں تو یہ نوآبادیاتی نظام کی ہی ایک شکل ہے۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ عوام کا ملک ہے یہاں عوام نے رہنا ہے، ملک امن و امان سے طاقتور ہوتا ہے، یہاں تقسیم در تقسیم ہے، امت مسلمہ کو تقسیم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے غریب انسان کو عزت کی زندگی دینا چاہتے ہیں، اشرافیہ کی سیاست اور جابرانہ سیاست نہیں چلے گی، طاقت کی بنیاد پر مسلط ہونے کی سیاست نہیں چلے گی۔ ہم نے توہین رسالت کے قانون کے خلاف تمام تحریکوں کوناکام بنانا ہے۔

پنجاب میں امن وامان ہےلیکن دو صوبوں میں امن وامان تباہ ہے، میرے بیٹوں، بھتیجوں پر حملے ہوئےکیونکہ ہم بھتہ نہیں دیتے، مولانا فضل الرحمان

بظاہر عوام کو ووٹ ڈالنےکی اجازت ہے لیکن عوامی رائے کو بدل دیا جاتا ہے، آج کی پارلیمنٹ کیا قوم کی نمائندہ ہے؟ یہ زبردستی کب تک چلےگی، مولانا فضل الرحمان

جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کی قراردادیں بے کار ہو چکیں: رانا ثنا اللہ

ہم نے اپنی تجاویز دے دیں، حکومت نے 3 دن کی مہلت مانگی ہے: نائب امیر جماعت اسلامی

ہزارہ صوبہ دیرینہ مطالبہ ہے، نئے صوبوں کے قیام سے پہلے عوامی رائے لی جائے: کیپٹن (ر) صفدر

میر رضا کیس تحقیقاتی کمیشن کا پولیس پر شواہد چھپانےکا الزام، تفتیشی ٹیم کے سربراہ کو نوٹس جاری کردیا

کالعدم تنظیموں کے بیانیےکو فروغ دینےکاالزام، سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

بیرسٹر گوہر کا نئے صوبوں کے معاملے پر اٹھارویں ترمیم جیسی مشاورت کا مطالبہ

گوجرانوالا: سوشل میڈيا اکاؤنٹ اور رقم کے لین دین پر چھوٹی بہن کو قتل کرنیوالی ملزمہ کو والدین نے معاف کردیا

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ کے مقام پر پر سڑک کےدرمیان قدرتی چشمہ پھوٹ پڑا

پولیس تحقیقات میں کوتاہی کا انکشاف، قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کی آیت نور کیس کی تفتیش نئی ٹیم سے از سر نو کرانے کی ہدایت

سندھ کے عوام کی بدقسمتی ہےکہ ایسے لوگ ان پر حکمران ہیں، سہیل آفریدی

صوبے یا انتظامی یونٹس کا قیام ایک قومی مسئلہ ہے، اس میں کہیں سے مخالفت نہیں ہونی چاہیے: خواجہ آصف

تازہ ترین

• 4 منٹ پہلے ہم صوبے بنانے کیخلاف نہیں ہیں لیکن وقت اور حالات کو بھی دیکھنا چاہیے: مولانا فضل الرحمان

• 40 منٹ پہلے ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

• 1 گھنٹے پہلے جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کی قراردادیں بے کار ہو چکیں: رانا ثنا اللہ

• 2 گھنٹے پہلے دنیا کے 140ممالک کی اسکرینوں پر چھا جانےکے بعد ترک ڈراموں نے چین پر نظریں جمالیں

دنیا کے 140ممالک کی اسکرینوں پر چھا جانےکے بعد ترک ڈراموں نے چین پر نظریں جمالیں

• 3 گھنٹے پہلے خطے میں اپنے گرد دشمنانہ اقدامات کو خاموشی سے نہیں دیکھیں گے: اردوان

خطے میں اپنے گرد دشمنانہ اقدامات کو خاموشی سے نہیں دیکھیں گے: اردوان

• 3 گھنٹے پہلے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا

• 4 گھنٹے پہلے ہم نے اپنی تجاویز دے دیں، حکومت نے 3 دن کی مہلت مانگی ہے: نائب امیر جماعت اسلامی

• 4 گھنٹے پہلے تنزانیہ کی صدر سامیہ صلوحو حسن کے شوہر حافظ عامر حسن انتقال کر گئے

تنزانیہ کی صدر سامیہ صلوحو حسن کے شوہر حافظ عامر حسن انتقال کر گئے

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے