جیل میں بلیاں بھی سیکیورٹی گارڈ بن گئیں، لارنس بشنوئی کے ساتھی کی جان بھی بچائی!
صرف ڈیڑھ گھنٹہ سوئیں اور لکھ پتی بن جائیں! دنیا کا انوکھا مقابلہ
خاتون کی جعلی افسر بن کر سیاستدان سے شادی، گھر کا صفایا کر کے فرار
برازیلین اسٹار فٹبالر ونیشیئس جونیئر اصلی نہیں بلکہ ہم شکل یا ’’کلون‘‘ ہیں؟
پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 100 روپے کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ 2 ہزار 658 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے ہوگئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 31 ڈالر کمی کے ساتھ 4119 ڈالر کا ہوگیا ہے جبکہ پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی سے 6 ہزار 488 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
