• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 6:43 شام
  • پاکستان

عالمی بینک کی غربت سے متعلق جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 'میناپ' خطے کے 48 فیصدغریب عوام پاکستان میں رہتے ہیں جبکہ ان افراد کی یومیہ آمدنی خطِ غربت کی مقرر کردہ حد 3 ڈالر یا تقریباً 840 روپے سے بھی کم ہے۔

’میناپ‘ خطے میں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان شامل ہیں۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طویل اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں حقیقی گھریلو آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے نہ صرف ملک میں غربت بڑھی ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی کم ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2018-19 سے 2024-25 کے دوران 3 ڈالر یومیہ کی سطح پر پاکستان میں غربت کی شرح میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ 4.2 ڈالر والی سطح پر یہ اضافہ 3.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی بینک کا تخمینہ ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی جی ڈی پی نمو 2.2 فیصد رہے گی، جو تقریباً گزشتہ سال کی سطح کے برابر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مسلسل کئی منفی معاشی جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں کورونا وبا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب سمیت معاشی بحران، ہوشربا مہنگائی اور روپے کی قدر میں گراوٹ شامل ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے معاشی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے عالمی بینک نے نشاندہی کی ہے کہ اس تنازع کے آغاز کے بعد سے پاکستان اور لبنان میں پیٹرول کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ شام اور متحدہ عرب امارات میں بھی قیمتیں بڑھیں۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمتوں میں پاکستان میں 40 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا (جبکہ لبنان میں یہ 80 فیصد اور متحدہ عرب امارات میں 70 فیصد تک بڑھیں)۔

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

اسلام آباد پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ

مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بناکر کسی مطالبے کو نہیں منوایا جاسکتا، رانا ثنا

سانحہ بلدیہ ٹاؤن: ملزمان کی بریت کیخلاف سندھ حکومت کی نظرثانی کی درخواست خارج

آزاد جموں وکشمیر پولیس نے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار کرلیا

عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کون ہیں؟

سکیورٹی فورسز کی پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک

کوہاٹ: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی، دہشتگرد فرار

لاہور میں آوارہ کتے نے میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ کردیا، ڈاکٹر زخمی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن، خاتون سول جج برطرف

عمران خان کے بلڈ پریشر کے علاج کیلئے لندن سے ماہر ڈاکٹر کو بلایا گیا تھا: طلال چوہدری

تازہ ترین

• 12 منٹ پہلے کیا ریاضی کی اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟

کیا ریاضی کی اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟

• 18 منٹ پہلے خطے کے 48 فیصد غریب پاکستان میں آباد، یومیہ آمدنی 850 روپے سے بھی کم: ورلڈ بینک کی ہوشربا رپورٹ

• 1 گھنٹے پہلے کیمسٹری کا نوبیل انعام جاپان اور فرانس سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کو دینے کا اعلان

کیمسٹری کا نوبیل انعام جاپان اور فرانس سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کو دینے کا اعلان

• 1 گھنٹے پہلے اسلام آباد پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

• 1 گھنٹے پہلے سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

• 2 گھنٹے پہلے مریخ پر سورج طلوع ہونے کے بعد کا منفرد نظارہ

مریخ پر سورج طلوع ہونے کے بعد کا منفرد نظارہ

• 2 گھنٹے پہلے مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ

• 3 گھنٹے پہلے بھارتی ریاست گجرات میں تیز رفتار گاڑی کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، 7 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گجرات میں تیز رفتار گاڑی کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، 7 افراد ہلاک

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے