• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 5:58 شام
  • پاکستان

صرف ڈیڑھ گھنٹہ سوئیں اور لکھ پتی بن جائیں! دنیا کا انوکھا مقابلہ

خاتون کی جعلی افسر بن کر سیاستدان سے شادی، گھر کا صفایا کر کے فرار

برازیلین اسٹار فٹبالر ونیشیئس جونیئر اصلی نہیں بلکہ ہم شکل یا ’’کلون‘‘ ہیں؟

کراچی میں لڑکیاں ای بائیکس بھی تیار کرنے لگیں

لاس اینجلس(7 اکتوبر 2026): ہالی ووڈ کی لیجنڈری اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایوا میری سینٹ 102 برس کی عمر میں طبعی وجوہات کے باعث چل بسیں۔

اداکارہ کے نمائندے جیف سینڈرسن کے مطابق ایوا میری سینٹ نے منگل کے روز لاس اینجلس میں اپنے گھر پر اہل خانہ اور عزیز و اقارب کی موجودگی میں آخری سانس لی۔

ایوا میری سینٹ نے اپنے شاندار فلمی کیریئر کا آغاز 1954ء کی مشہور فلم "آن دی واٹر فرنٹ” سے کیا، جس میں انہوں نے لیجنڈری اداکار مارلن برانڈو کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اپنی پہلی ہی فلم میں بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیت کر انہوں نے ہالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

ان کے کیریئر کی ایک اور انتہائی یادگار فلم نامور ہدایت کار الفریڈ ہچکاک کی 1959 میں ریلیز ہونے والی سسپنس تھرلر فلم ’نارتھ بائی نارتھ ویسٹ‘ تھی، جس میں انہوں نے کیری گرانٹ کے مدِمقابل ایک جاسوس کا مرکزی کردار ادا کیا۔

پہلی مرتبہ روسی اداکار امریکن اکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامزد

سات دہائیوں پر محیط طویل اور کامیاب کیریئر کے دوران انہوں نے پال نیومین اور وارن بیٹی جیسے مایہ ناز اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔فلموں کے علاوہ انہوں نے ٹیلی ویژن کی دنیا میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور 1990ء میں ٹی وی شو "پیپل لائک اَس” کے لیے معتبر ایمی ایوارڈ اپنے نام کیا۔

بڑھتی ہوئی عمر کے باوجود وہ اداکاری سے وابستہ رہیں اور "سپرمین ریٹرنز” اور "ونٹرز ٹیل” جیسی فلموں میں کام کیا۔ انہیں آخری بار 2019 کی فلم "میریئٹ اِن ایکسٹیسی” میں اسکرین پر دیکھا گیا تھا۔

نجی زندگی کے حوالے سے ایوا میری سینٹ کی شادی ٹی وی ڈائریکٹر جیفری ہیڈن سے ہوئی تھی، جن کے ساتھ ان کی رفاقت تقریباً 65 برس تک جاری رہی۔ ان کے شوہر 2016ء میں انتقال کر گئے تھے، جبکہ اس جوڑی کے دو بچے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے