صبح و شام کے اوقات میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب حبس محسوس کیا جا سکتا ہے، محکمہ موسمیات
شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق صبح و شام کے اوقات میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب حبس محسوس کیا جا سکتا ہے۔
شہر میں صبح کے وقت نمی کا تناسب 85 اور شام کے وقت 65 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 3 روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال رہنے کی توقع ہے۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
