• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 1:09 شام
  • پاکستان

تاحال کسی گروہ یا تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی، پولیس

گوادر کے جنت بازار میں موبائل فون کی دکان پر دستی بم حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم افراد نے جنت بازار میں واقع موبائل فون کی دکان پر دستی بم پھینکا، جس کے نتیجے میں دکان میں موجود تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی شناخت شوکت، اس کے بیٹے باقر اور ظفر کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق سندھ کے ضلع کشمور سے بتایا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر حملے کی نوعیت اور محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے، تاہم تاحال کسی گروہ یا تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے