• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 12:08 شام
  • پاکستان

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 21 پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار

خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر ہوگیا۔

لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے دیگر ایئرپورٹس سے سعودی عرب، بحرین، دبئی اور دیگر ممالک جانے والی درجنوں پروازیں منسوخ اور گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ اور ریاض جانے والی 7 سے زائد پروازوں کو سعودی عرب کے دیگر ایئرپورٹس پر لینڈنگ کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 21 پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں 3 سے 10 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں۔

پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پرواز سے متعلق تازہ معلومات ضرور حاصل کریں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے