پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی
دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟
ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا
سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری
سویڈن پولینڈ میں نیٹو کے اہم مرکز پر پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام نصب کرے گا۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق سویڈن دسمبر سے پیٹریاٹ فضائی دفاعی مشن میں نیدرلینڈز کی جگہ لے گا اور 100 سویڈش فوجی اہلکار پولینڈ میں تعینات کیے جائیں گے۔
پیٹریاٹ نظام یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے والے نیٹو کے لاجسٹکس مرکز کے تحفظ میں مدد کرے گا جب کہ سویڈن نیٹو کی فضائی حدود کی نگرانی کے لیے گریپن لڑاکا طیارے بھی تعینات کرے گا۔
سویڈن وزیر اعظم کے مطابق گریپن اور پیٹریاٹ مشن پولینڈ میں موجود نیٹو مرکز کا تحفظ کریں گے۔
پولینڈ کے وزیر اعظم نے ممکنہ روسی ہائبرڈ ڈرون اور میزائل حملوں سے خبردار کیا ہے روس کےمطابق کسی پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں، جارحیت کی صورت میں جواب دیں گے۔
نیٹو کیخلاف جوہری ہتھیار استعمال کریں گے، روس نے خبردار کر دیا
ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
