• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 11:31 صبح
  • پاکستان

شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات کو نقصان پہنچا

دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری سے گاڑیوں اور سولر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات کو نقصان پہنچا، شہریوں اور کاشکاروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

طوفانی بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی چھٹی ہوگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا تاہم مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔

دوسری جانب، رسالپور میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے جبکہ پشاور میں وقفے کے بعد پھر بارش شروع ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج چترال، دیر، باجوڑ، مالاکنڈ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

نوشہرہ، چارسدہ، سوات، کوہستان، کرم، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے