• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 9:46 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 32 افراد سوار تھے۔

حکام نے پیر کے روز بتایا کہ 25 مسافروں اور عملے کے سات ارکان کو لے جانے والا ایک فوجی طیارہ جنوبی نائجیریا میں گر کر تباہ ہو گیا۔

اس بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی کہ آیا اس حادثے میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔

ایوی ایشن کے وزیر فیسٹس کیامو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ طیارہ نائجیریا کے اقتصادی مرکز لاگوس کے لیے ایک معمول کے مشن پر تھا جب یہ اونڈو ریاست کے علاقے اگبوکوڈا (Igbokoda) میں گر کر تباہ ہو گیا۔

نائجیرین فضائیہ نے طیارے کی شناخت اے ٹی آر-42 (ATR-42) کے طور پر کی اور کہا کہ فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے ‘اے پی’ (AP) کو ان واقعات کے بارے میں بتایا جو انہوں نے سنے اور دیکھے تھے۔

ان میں سے ایک شخص نے کہا، "طیارہ کچھ درختوں کے اوپر سے گزر گیا تھا ہمیں انسانی جسم کے کچھ اعضاء، کچھ کپڑے اور جوتے ملے۔”

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے