کرکٹ میں کبھی کبھار ایسے لمحات بھی آ جاتے ہیں کہ کھلاڑی، کمنٹیٹرز اور ناظرین بھی حیران رہ جاتے ہیں کہ آخر یہ ہوا کیا ہے۔
ایسا ہی ایک منفرد واقعہ کینیڈا سپر 60 کے سیمی فائنل میں ٹورنٹو سکسز اور مسی ساگا ماسٹرز کے درمیان پیش آیا۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے مسی ساگا ماسٹرز کے فاسٹ بولر علی خان معروف ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرن پولارڈ کو گیند کروا رہے تھےکہ انہوں نے ایک خطرناک باؤنسر کرایا۔گیند پولارڈ کے سر کے اوپر سے گزری اور وکٹ کیپر کو بھی پار کرتی ہوئی براہ راست باؤنڈری کے باہر جاگری۔
یہ کرکٹ کے ان نایاب لمحات میں سے ایک تھا جس پر بلے باز اور وکٹ کیپر سمیت کمنٹیٹرز اور ناظرین بھی حیران رہ گئے۔
دیکھنے میں یہ واضح چھکا لگ رہا تھا کیونکہ گیند بولر کے ہاتھ سے چھوٹنےکے بعد براہ راست باؤنڈری پار کرگئی لیکن امپائر نے اسے وائیڈ قرار دیا اور چوکے کا اشارہ کیا، یوں ٹورنٹو سکسزکو 5 رنز ملے، وائیڈکا ایک رن اور باؤنڈری کے4 رنز۔
امپائر نے 6 رنز کیوں نہیں دیے؟
وجہ یہ ہےکہ پولارڈ نےگیند کو چھوا تک نہیں تھا اور ایم سی سی کےکرکٹ قوانین کے مطابق کسی گیند کو چھکا صرف اسی صورت میں قرار دیا جا سکتا ہے جب وہ باؤنڈری پار کرنے سے پہلے بلے (یا بیٹر کے دستانوں) سے ٹکرائی ہو اور پھر بغیر زمین پر لگے باؤنڈری کے باہر چلی جائے۔
اس لیے اگرچہ گیند حقیقت میں چھکے کی طرح سیدھی باؤنڈری کے باہر جا پہنچی لیکن قوانین کے مطابق اسے 6 رنز نہیں بلکہ باؤنڈری کے 4 رنز شمار کیا گیا اور وائیڈ کا ایک اضافی رن بھی شامل ہو کر مجموعی طور پر 5 رنز بنے۔
میچ میں ٹورنٹو نے 9 رنز سے کامیابی حاصل کرکے کینیڈا سپر 60 کے فائنل میں جگہ بنالی۔
چائنا اوپن: تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریز میں شاہین کپتان برقرار
دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھنے کا امکان
پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ کون ہوگا؟ نام سامنے آ گیا
کوچ سے اختلافات، رونالڈو کے ٹیم چھوڑنے پر پرتگال ٹیم کے 20 لاکھ انسٹا فالوورز کم ہوگئے
کائنات امتیاز نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ایشین گیمز میں میڈلز کی دوڑ میں کونسا ملک سب سے آگے؟
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے سنسنی خیز میچ میں کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
ایشین گیمز مینز والی بال: پاکستان نے چین کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
ایشین گیمز: بھارتی ہاکی امپائر کو جنسی ہراسانی کی شکایات پر واپس بھیج دیا گیا
پاکستان کی شاندار مزاحمت : فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست
تازہ ترین
• 3 منٹ پہلے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد واقعہ، بولرکے باؤنسر پرگیند بیٹرکےسر سے اڑتی ہوئی براہ راست باؤنڈری پارکرگئی
• 12 منٹ پہلے قندیل بلوچ کی زندگی سے متاثر پاکستانی فلم ’وکھری‘ ساؤتھ ایشین فلم سیزن میں شامل
قندیل بلوچ کی زندگی سے متاثر پاکستانی فلم ’وکھری‘ ساؤتھ ایشین فلم سیزن میں شامل
• 59 منٹ پہلے چائنا اوپن: تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر
• 1 گھنٹے پہلے سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریز میں شاہین کپتان برقرار
• 1 گھنٹے پہلے روزانہ اخروٹ کھانے کا بہترین فائدہ دریافت
روزانہ اخروٹ کھانے کا بہترین فائدہ دریافت
• 2 گھنٹے پہلے نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 25 مسافروں سمیت 32 افراد سوار تھے
نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 25 مسافروں سمیت 32 افراد سوار تھے
• 2 گھنٹے پہلے پنجاب حکومت کے پروجیکٹ 'اپنی چھت، اپناگھر' نے عالمی ایوارڈ جیت لیا
پنجاب حکومت کے پروجیکٹ 'اپنی چھت، اپناگھر' نے عالمی ایوارڈ جیت لیا
• 2 گھنٹے پہلے قبض جیسے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے دریافت کرلیا
