• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 9:02 شام
  • پاکستان

اخروٹ بیشتر افراد کو پسند ہوتے ہیں اور انہیں مختلف پکوانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اسے سال بھر کھایا جا سکتا ہے اور صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہوتا ہے۔

اب دریافت ہوا ہے کہ روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانے سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ سیروٹونن میٹابولزم کو فائدہ ہوتا ہے۔

سیروٹونن دماغ اور آنتوں میں پائے جانے والا ایسا نیورو ٹرانسمیٹر ہے جسے خوشی کا ہارمون کہا جاتا ہے جبکہ یہ نیند اور ذہنی سکون کو کنٹرول کرتا ہے۔

پیٹ پھولنے، تناؤ اور آنتوں کے افعال متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ قبض سے روزمرہ کی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

جرنل فوڈ اینڈ فنکشن میں شائع تحقیق میں روزانہ اخروٹ کھانے سے مزاج پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

اس مقصد کے لیے 31 افراد کو تحقیق کا حصہ بنایا گیا اور انہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

ایک گروپ کو رات کے کھانے کے ساتھ 40 گرام اخروٹ کھانے کی ہدایت کی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو 8 ہفتوں تک اس گری سے دور رکھا گیا۔

اس کے بعد 2 ہفتوں تک دونوں گروپس کو اخروٹ سے دور رکھا گیا اور پھر گروپس کو سوئچ کر دیا گیا۔

اگر آپ چہل قدمی سے جسمانی وزن میں مستحکم کمی لانا چاہتے ہیں تو روزانہ کتنے قدم چلنا چاہیے؟

مجموعی طور پر 18 ہفتوں تک یہ سلسلہ جاری رہا جبکہ اس دوران دونوں گروپس کو پھلوں، سبزیوں، سالم اجناس، مچھلی اور زیتون کے تیل پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال کرایا گیا۔

دونوں گروپس میں تناؤ اور مزاج کا تجزیہ سوالناموں کے ذریعے کیا گیا جبکہ پیشاب کے نمونوں کا تجزیہ بھی کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ اخروٹ کھانے والے افراد کے مزاج پر مثبت اثرات مرتب ہوئے مگر غصے اور تھکاوٹ پر کچھ زیادہ نمایاں کمی نہیں آئی۔

دنیا بھر میں جوان افراد (50 سال سے کم عمر) میں آنتوں کے کینسر کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محققین نے بتایا کہ اخروٹ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، پولی فینولز اور دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں جو معدے میں موجود بیکٹیریا کے ذریعے مزاج کو خوشگوار بنانے والے حیاتیاتی عمل کو متحرک کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ نتائج حوصلہ افزا ہیں مگر تحقیق کسی حد تک محدود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر یہ واضح ہے کہ 8 ہفتوں تک روزانہ 40 گرام اخروٹ کھانے سے مزاج پر خوشگوار اثرت مرتب ہوتے ہیں جبکہ سیروٹونین میٹابولزم میں تبدیلیاں آتی ہیں۔

قبض جیسے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے دریافت کرلیا

طب کا نوبیل انعام دماغی اسرار سامنے لانے والے 3 سائنسدانوں کے نام

کراچی: عالمی یومِ قلب کے موقع پر سیمینار میں دورانِ سی پی آر تاریخ ساز پرائمری پی سی آئی پر تفصیلی بریفنگ

جسمانی وزن میں کمی کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنا بہترین ہے؟

وہ بہترین غذا جو جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے

اچھی صحت کیلئے ناشتہ کرنے کا مثالی وقت کونسا ہوتا ہے؟

ہائی بلڈ پریشر ہی نہیں بلکہ نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے اس مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے

ہارٹ اٹیک سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟

میٹھے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق

جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانے سے دل کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، تحقیق

اس پھل کو کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

وہ آسان ورزش جسے ہفتے میں ایک بار کرنے سے بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے روزانہ اخروٹ کھانے کا بہترین فائدہ دریافت

• 38 منٹ پہلے نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 25 مسافروں سمیت 32 افراد سوار تھے

نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 25 مسافروں سمیت 32 افراد سوار تھے

• 53 منٹ پہلے پنجاب حکومت کے پروجیکٹ 'اپنی چھت، اپناگھر' نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

پنجاب حکومت کے پروجیکٹ 'اپنی چھت، اپناگھر' نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

• 1 گھنٹے پہلے قبض جیسے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے دریافت کرلیا

• 2 گھنٹے پہلے دنیا کو اے آئی کے فوائد تک رسائی کیلئے کچھ منفی اثرات کو قبول کرلینا چاہیے، سام آلٹمین

دنیا کو اے آئی کے فوائد تک رسائی کیلئے کچھ منفی اثرات کو قبول کرلینا چاہیے، سام آلٹمین

• 2 گھنٹے پہلے راولپنڈی: اہلیہ پر تشددکے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکا شوہرگرفتار

راولپنڈی: اہلیہ پر تشددکے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکا شوہرگرفتار

• 3 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں کرک سے کوہاٹ کی جانب رواں دواں

پی ٹی آئی لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں کرک سے کوہاٹ کی جانب رواں دواں

• 3 گھنٹے پہلے جلد صارفین پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ کو بالکل بھی استعمال نہیں کرسکیں گے

جلد صارفین پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ کو بالکل بھی استعمال نہیں کرسکیں گے

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے