موقع پر موجود افراد نے اس تمام صورتحال کی ویڈیو بھی بنالی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بھارت کے شہر واراناسی میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا، جہاں مبینہ طور پر 40 سالہ خاتون اپنے 22 سالہ بوائے فرینڈ کے ساتھ گھر سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں گھر چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے کہ مقامی افراد نے انہیں دیکھ لیا اور روک کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔
اس دوران خاتون نے لوگوں کے سامنے نوجوان کے ساتھ اپنے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکتیں اور اپنے حالیہ شوہر سے تنگ آچکی ہیں۔
View this post on Instagram
خاتون اور نوجوان کی عمر میں کئی سال کا فرق اور اس غیر معمولی صورتحال پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
