پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی
دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟
ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا
سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری
دبئی(5 اکتوبر 2026): بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ نے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی جانے والی تلاشیوں سے خود کو جوڑے جانے والی میڈیا رپورٹس پر بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔
پیر کے روز سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں فلم ‘یاریاں’ کی اداکارہ نے میڈیا اداروں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خبروں کو بغیر حقائق کی تصدیق کیے سنسنی خیز بنایا گیا۔
راکول پریت سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ چھاپہ میرے بارے میں نہیں تھا، اور انہوں نے تمام میڈیا ہاؤسز سے مطالبہ کیا کہ وہ ان فرضی اور قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس کی فوری تردید کریں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق مسلح افواج (آرمی فیملی) سے ہے اور انہوں نے فلمی دنیا میں کسی گاڈین فادر کے بغیر اپنی محنت کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا ہے اور وہ 20 سال کی عمر سے باقاعدگی سے اپنے ٹیکس ادا کر رہی ہیں۔
راکول پریت سنگھ نے اس بات کی بھی سختی سے تردید کی کہ ان کا یا کسی پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے غیر قانونی غیر ملکی ترسیلاتِ زر سے کوئی تعلق ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ نہ تو وہ بھارت یا بیرونِ ملک کسی ‘بینامی’ جائیداد کی مالکن ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی بطور تحفہ کوئی قیمتی جائیداد قبول کی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ’میں ان تمام اداروں سے اپیل کرتی جنہوں نے یہ جھوٹی، بدنیتی پر مبنی اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں شائع کی ہیں، وہ انہیں واپس لیں اور حقائق واضح کریں۔
انہوں نے میڈیا اداروں کے تجارتی دباؤ کو تسلیم کیا، لیکن اس بات پر زور دیا کہ یہ دباؤ حقائق پر مبنی رپورٹنگ یا کسی فرد کی ساکھ اور روزگار کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں ممبئی میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے تھے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ تلاشی کی کارروائیاں راکول کے سسر فلم ساز واسو بھگنانی اور ‘پینورما اسٹوڈیوز’ سے مبینہ طور پر جڑے مقامات پر کی گئیں۔ ممبئی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے مالی لین دین اور مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ کے لیے تقریباً 12 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔
راکول پریت سنگھ کا یہ بیان ان میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن میں ان کا نام اس کارروائی کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا، اداکارہ نے سختی سے ان تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے خود کو اس تحقیقات سے الگ کر لیا ہے۔
