• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 3:18 شام
  • پاکستان

چوری شدہ سامان میں چاندی کی تخت نما کرسی، چاندی کی سیڑھیاں، چاندی کے پیالے، سونے کی پلیٹیں اور مختلف مجسمے شامل تھے

تھانہ مارگلہ پولیس نے سیکٹر ایف ایٹ تھری میں نواب بہاولپور فیملی کے گھر سے قیمتی نوادرات اور دیگر اشیا چوری کرنے کی واردات ٹریس کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور انسانی ذرائع کی مدد سے واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 70 سے 80 فیصد مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گھر سے تقریباً 2 کروڑ روپے مالیت کے نوادرات چوری کیے گئے تھے، جن میں چاندی کی تخت نما کرسی، چاندی کی سیڑھیاں، چاندی کے پیالے، سونے کی پلیٹیں اور مختلف مجسمے شامل ہیں۔

چوری ہونے والی اشیا میں ریاست بہاولپور کے نشان والی سونے کی اشیا، ریاستی نشان والا تاریخی چاندی کا فریم، پرانی بندوقیں اور تلواریں بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کے مطابق مزید مال مسروقہ کی برآمدگی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

پولیس کے مطابق شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے