ایران نے خبردار کیا ہے کہ دشمن نے دوبارہ فوجی تصادم کا راستہ اختیار کیا تو ہمارا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے غیر ملکی سفیروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جنگ کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ اگر دشمنوں نے دوبارہ فوجی تصادم کا راستہ اختیار کیا تو ایران کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا اور وہ مزید طاقت کے ساتھ اپنا دفاع کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ نہ ہی کوئی فوجی حل ہے اور نہ ہی نئی پابندیوں کے ذریعے مسئلے کا حل ممکن ہے، اس تنازع کا خاتمہ صرف انصاف اور برابری کی بنیاد پر مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔
دوسری جانب ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاسوں کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے آبنائے ہرمز کے حوالے سے پیش کی گئی تجویز پر امریکی جواب پر غور کررہا ہے۔
کاظم غریب آبادی نے واضح کیا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کا اس حوالے سے کوئی حتمی جواب تیار ہوا تو اسے مناسب اور متعلقہ سفارتی چینلز کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر کے اواخر میں ایران کی اس پیشکش کو مسترد کر دیا تھا جس میں سات دن کے اندر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا منصوبہ پیش کیا گیا تھا۔
سائبیریا کی انسداد طاعون لیبارٹری میں مبینہ خطرناک انفیکشن کے باعث خاتون ہلاک: روسی حکام
آج صبح چاند خانہ کعبہ کے بالکل اوپر دکھائی دے گا
انجلینا جولی کا غزہ کی تباہی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امداد کی فوری فراہمی کا مطالبہ
امریکا جاتے ہوئے ائیر ایمبولینس کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق
اماراتی پرواز میں کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالا شریک پائلٹ برطانیہ میں پڑھا تھا: رپورٹ
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 18سال سے کم عمر افراد کی شادی پر پابندی کا قانون منظور
شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ
برمودا سے مریض سمیت 6 افراد کو لیکر بوسٹن جانیوالا طیارہ لاپتہ ہوگیا
امارات نے اسرائیل جانیوالی پرواز کی سعودیہ میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار دیدیا
ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہ دینے کا اعلان
دوران پرواز کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالا اماراتی پرواز کا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا، امریکی اخبار
'کیا پرواز میں کوئی پلمبر ہے؟ 'سوشل میڈیا پوسٹس پر یہ کمنٹس کیوں عام ہوگئے؟
تازہ ترین
• 4 منٹ پہلے دشمن نے دوبارہ فوجی تصادم کا راستہ اختیار کیا تو ہمارا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، ایران نے خبردار کردیا
• 2 گھنٹے پہلے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھنے کا امکان
سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھنے کا امکان
• 2 گھنٹے پہلے کراچی میں حبیب چورنگی سائٹ ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی
کراچی میں حبیب چورنگی سائٹ ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی
• 3 گھنٹے پہلے لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون ڈیانا آذربائیجان روانہ
لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون ڈیانا آذربائیجان روانہ
• 4 گھنٹے پہلے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کرک پہنچ گیا
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کرک پہنچ گیا
• 4 گھنٹے پہلے سائبیریا کی انسداد طاعون لیبارٹری میں مبینہ خطرناک انفیکشن کے باعث خاتون ہلاک: روسی حکام
• 5 گھنٹے پہلے بحری قزاقوں کے حملے میں متاثر جہاز کا پاکستانی عملہ وطن واپس پہنچ گیا
بحری قزاقوں کے حملے میں متاثر جہاز کا پاکستانی عملہ وطن واپس پہنچ گیا
• 5 گھنٹے پہلے آج صبح چاند خانہ کعبہ کے بالکل اوپر دکھائی دے گا
