• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 2:45 صبح
  • پاکستان

ایڈیشنل ڈی سی ہیڈکوارٹرز کی مدعیت میں راولپنڈی کے تھانہ ویمن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے

راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) ہیڈکوارٹرز ملیحہ سحر نے اپنے شوہر پر جسمانی اور نفسیاتی تشدد، دھمکیاں دینے اور کمرے میں محبوس رکھنے کے الزامات عائد کردیے ہیں اور تھانہ ویمن میں ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق دو بچوں کی والدہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیحہ سحر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں گزشتہ کئی ماہ سے تشدد کا سامنا تھا اور ان کا الزام ہے کہ 2 اکتوبر کی شام شوہر نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، موبائل فون چھین لیا اور کمرے میں بند کر دیا۔

ایف آئی آر میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہیں اہل خانہ سے رابطے، بچوں سے ملنے اور پولیس سے مدد لینے سے روکا گیا جبکہ جان سے مارنے اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

ایڈیشنل ڈی سی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں اپنی جان اور جسمانی تحفظ کے حوالے سے خطرہ لاحق ہے اور انہوں نے قانونی کارروائی، طبی معائنے اور زخموں کے شواہد محفوظ کرنے کی درخواست کی ہے، راولپنڈی کے تھانہ ویمن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے سے متعلق الزامات کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے