• اکتوبر 4, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 4, 2026 12:46 صبح
  • پاکستان

بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل طریقہ ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزارت خارجہ میں ملاقا ت کی۔

اسحاق ڈار نے خطے میں تناؤ کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل طریقہ ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں دونوں فریق نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کا خیرمقدم کیا اور اس تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور بدلتی علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے