دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا
کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟
بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی
ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار
ذہین ترین ممالک کی فہرست میں جنوبی کوریا پہلی مرتبہ ٹاپ پر آگیا ہے۔
2026 میں جاری ہونے والے بین الاقوامی آئی کیو ٹیسٹ کے تازہ ترین فہرست کے مطابق جنوبی کوریا کے باشندوں نے دنیا میں سب سے زیادہ اوسط آئی کیو اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
اس رپورٹ میں 126 ممالک کے تقریباً 12 لاکھ افراد کے نتائج کا تجزیہ کیا گیا جنہوں نے 2025 میں ایک ہی آن لائن ٹیسٹ دیا تھا۔
تقریباً 27000 شرکا کی بنیاد پر جنوبی کوریا کے باشندوں کا اوسط اسکور 106.97 رہا اور یہ پہلا موقع ہے جب اس ملک نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، اس سے قبل گزشتہ سال یہ دوسرے نمبر پر تھا اور چین 106.48 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ جاپان 106.3 اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر آیا۔
ایران 104.8 اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا ہے اور آسٹریلیا نے نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 104.45 اسکور کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی، دیگر اعلیٰ اسکور کرنے والوں میں روس، سنگاپور، منگولیا، نیوزی لینڈ اور ویتنام شامل تھے۔ امریکا تقریباً 101 کے اسکور کے ساتھ 18ویں نمبر پر رہا۔
اعلیٰ درجات پر مشرقی ایشیائی ممالک کا غلبہ رہا ماہرین اکثر ان شاندار نتائج کو سخت تعلیمی نظاموں سے منسوب کرتے ہیں جو ریاضی، سائنس، نظم و ضبط اور ابتدائی تعلیم پر زور دیتے ہیں، ان میں سے بہت سے ممالک طلباء کی بین الاقوامی جانچ پڑتال میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
مختلف مطالعات میں بعض اوقات معمولی فرق بھی نظر آتا ہے جہاں پرانے ڈیٹا سیٹس میں جاپان، تائیوان یا سنگاپور کو سر فہرست دکھایا گیا تھا۔
نئی درجہ بندی عالمی سطح پر جاری رجحانات کو نمایاں کرتی ہے اور ساتھ ہی سال بہ سال ہونے والی معمولی تبدیلیوں کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
