کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟
بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی
ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار
باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی
جنوبی بحیرۂ(3 اکتوبر 2026): جنوبی بحیرۂ چین میں کشیدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں متنازع ڈونگشا جزیرے کے قریب تائیوانی کوسٹ گارڈ نے حکم عدولی پر چینی ماہی گیری کشتی کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تائیوانی کوسٹ گارڈ نے اس علاقے میں موجود دو چینی ماہی گیری کشتیوں کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔ ان میں سے ایک کشتی تو ہدایات مانتے ہوئے وہاں سے روانہ ہو گئی، تاہم دوسری کشتی کے عملے نے حکم ماننے سے صاف انکار کر دیا۔
صورتحال کے پیش نظر تائیوانی کوسٹ گارڈ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واٹر کینن کا رخ چینی کشتی کی طرف کر دیا اور پانی کی تیز بوچھاڑ کر کے اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ اس کارروائی کے بعد چینی کشتی کو مجبوراً وہاں سے پسپا ہونا پڑا۔
اس سے قبل ساؤتھ چائنا سی کے پانیوں میں چین اور فلپائن کے درمیان تناؤ پیدا ہوا تھا، جہاں دونوں ممالک کے بحری اہلکاروں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپ میں فوجی اہلکار آپس میں گتھم گتھا ہو گئے تھے۔
اس حوالے سے فلپائنی حکام نے کہا تھا کہ کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے لکڑی کے ڈنڈوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فلپائنی بحریہ کے ایک اہلکار سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا جبکہ ایک ربڑ بوٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
