• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 2:58 صبح
  • پاکستان

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

(2 اکتوبر 2026): بھارتی گلوکار ابھیجیت ساونت نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ریئلٹی شوز کے بعد ارجیت سنگھ سے زیادہ مشہور سنگر تھے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیجیت ساونت ’انڈین آئیڈل‘ کے پہلے سیزن کے فاتح تھے اور تب سے بہت سے فاتح آ چکے ہیں، لیکن جس طرح کی مقبولیت اور عوامی پذیرائی انہیں ملی وہ ناقابل فراموش ہے۔

حالیہ انٹرویو میں جب ابھیجیت ساونت سے کیریئر کے سفر کے بارے میں ارجیت سنگھ کے مقابلے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کھل کر بات کی۔

ابھیجیت ساونت نے بتایا کہ ارجیت سنگھ اور انہوں نے ایک ہی سال 2005 میں شہرت کا ذائقہ چکھا، لیکن اپنے اپنے ریئلٹی شوز کے بعد انہوں نے کیریئر کے مختلف راستے اختیار کیے، وہ اُس وقت ارجیت سے کہیں زیادہ مشہور تھے۔

’اگر آپ اس وقت ان کا اور میرا موازنہ کریں تو میں بہت مشہور تھا۔ اس لیے جس طرح کے دباؤ کا سامنا مجھے کرنا پڑا وہ اس دباؤ سے بہت مختلف تھا جس کا سامنا وہ کر رہا تھا۔ اس نے ان 10 سالوں میں بہت محنت کی، اور موسیقاروں کے ساتھ بہت کام کیا اور پھر اسے اپنا پہلا بڑا گانا ملا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ارجیت سنگھ کا پہلا گانا ’دل سنبھل جا ذرا‘ تھا لیکن عاشقی 2 کے ’تم ہی ہو‘ نے انہیں سنسنی بنا دیا، وہ گانا ملنا صرف تقدیر تھی، اس گانے نے ارجیت کو ارجیت سنگھ بنایا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے