• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 2:44 صبح
  • پاکستان

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

(2 اکتوبر 2026): بولی وڈ اداکارہ نصرت بھروچا کی ٹیم نے انڈونیشیا کے شہر بالی میں کام اور چھٹیوں کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد ان کی صحت سے متعلق باضابطہ بیان جاری کر دیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت بھروچا کو حادثے کے باعث ریڑھ کی ہڈی کا فریکچر ہوا ہے جس کی تصدیق اداکارہ کی ٹیم نے بھی کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ نصرت بھروچا کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر آیا ہے اور وہ اس وقت بالی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، اداکارہ کچھ دن قبل کام اور چھٹیاں گزارنے کیلیے بالی گئی تھیں۔

ٹیم نے بتایا کہ اداکارہ طبی نگرانی میں ہیں اور ان کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہونی ہے، ان کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی واپس لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں جہاں ان کی سرجری ہوگی۔

بیان میں مداحوں اور خیر خواہوں سے درخواست کی گئی کہ وہ اداکارہ کی پرائیویسی کا احترام کریں کیونکہ وہ اپنے علاج اور صحتیابی پر توجہ دے رہی ہیں۔

نصرت بھروچا ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی ایک فلم میں نظر آنے والی ہیں۔ اس پروجیکٹ میں ٹائیگر شراف، پشمینہ روشن، ایلوش یادو اور ابھیشیک بنرجی بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

تاہم، آنے والے ہفتوں میں ان کی پیشہ ورانہ مصروفیات متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ وہ علاج کروا رہی ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے