• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 4:18 صبح
  • پاکستان

واٹس ایپ میں صارفین کے لیے ایک نیا سکیورٹی فیچر ریسٹریکٹڈ چیٹ متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ اس میسجنگ پلیٹ فارم کی ایڈوانس چیٹ پرائیویسی کا نیا ٹول ہے۔

یہ درحقیقت ایسا سوئچ ہے جسے آن کرنے پر آپ کے اکاؤنٹ سے لنک ڈیوائسز پر مخصوص چیٹس کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

ان نئے ٹولز کے تحت والدین کو اپنے بچوں کے اکاؤنٹس کے حوالے سے متعدد آپشنز دستیاب ہوں گے۔

یہ ایک آپشنل سکیورٹی فیچر ہے جسے صارفین کو خود ان ایبل کرنا ہوگا کیونکہ بائی ڈیفالٹ یہ ڈس ایبل ہوتا ہے۔

اس فیچر کو کیسے استعمال کریں؟

درحقیقت ہر چیٹ ونڈو میں الگ سے اس فیچر کو ان ایبل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اس کے لیے مطلوبہ چیٹ کو اوپن کرکے اوپر نام پر کلک کرکے چیٹ انفو اسکرین اوپن کریں۔

وہاں نیچے اسکرول کرنے پر آپ کو ریسٹریکٹڈ چیٹ کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرکے ان ایبل کر دیں۔

ابھی یہ فیچر انفرادی صارفین کی چیٹ پر کام کرتا ہے گروپ چیٹس کے لیے دستیاب نہیں۔

جب کسی چیٹ کو ریسٹریکٹ کریں گے تو اس کا اطلاق چیٹ میں موجود دونوں افراد پر ہوگا۔

یعنی واٹس ایپ کی جانب سے اس چیٹ کی میڈیا فائلز کو گیلری میں محفوظ نہیں کیا جائے گا، دونوں میں سے کوئی بھی فرد چیٹ کو ایکسپورٹ نہیں کرسکے گا۔

اسی طرح چیٹ میں میٹا اے آئی کے فیچرز ڈس ایبل ہو جائیں گے جبکہ اس چیٹ تک پرائمری ڈیوائس سے ہٹ کر کسی کنکٹڈ ڈیوائس میں رسائی ممکن نہیں ہوگی۔

پرانے ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی کے اندر موجود چیٹس بدستور لنکڈ ڈیوائسز پر دستیاب ہوں گی۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔

اے آئی چیٹ بوٹس لوگوں کی ذہانت میں کمی لانے کا باعث بن رہے ہیں، تحقیق

گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو اسے فوری اپ ڈیٹ کرلیں

گوگل نے اپنا نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

انسٹا گرام میں ایسا اے آئی اسسٹنٹ متعارف جو آپ کو ریلز ویڈیو پوسٹ کرنا سیکھائے گا

واٹس ایپ میں بچوں کے تحفظ کیلئے نئے پیرنٹل ٹولز کا اضافہ

اوپن اے آئی نے اپنا اے آئی ایجنٹ ڈاٹس متعارف کرا دیا

بل گیٹس اے آئی ٹولز کو کن مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں؟

اوپن اے آئی کا حفاظتی خدشات کے پیش نظر نیا اے آئی ماڈل لانچ نہ کرنے کا فیصلہ

انتھروپک کمپنی نے اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ قرار دیدیا

اے آئی گاڈ فادر قرار دیے جانے والے سائنسدانوں کا اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے نیا انتباہ

اسپیس ایکس کا جدید اسٹار شپ راکٹ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف

تازہ ترین

• 3 منٹ پہلے واٹس ایپ کے نئے ریسٹریکٹڈ چیٹ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

• 10 منٹ پہلے احتجاج اور انتشار سے رعایتیں نہیں ملیں گی، حکومت نے اپوزیشن پر واضح کردیا

احتجاج اور انتشار سے رعایتیں نہیں ملیں گی، حکومت نے اپوزیشن پر واضح کردیا

• 35 منٹ پہلے اس تصویر میں بچی کا باپ کون ہے؟

اس تصویر میں بچی کا باپ کون ہے؟

• 52 منٹ پہلے کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے نمٹا جائیگا:کور کمانڈرز کانفرنس

کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے نمٹا جائیگا:کور کمانڈرز کانفرنس

• 2 گھنٹے پہلے 9 سال پہلے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے بچے اب کیسے نظر آتے ہیں؟

9 سال پہلے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے بچے اب کیسے نظر آتے ہیں؟

• 2 گھنٹے پہلے لاہور چیمبر کے الیکشن میں تاریخ رقم، علی حسام اصغر گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

لاہور چیمبر کے الیکشن میں تاریخ رقم، علی حسام اصغر گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

• 2 گھنٹے پہلے ایشین گیمز: پاکستان اسکواش ٹیم کو فائنل میں شکست، سلور میڈل اپنے نام کرلیا

ایشین گیمز: پاکستان اسکواش ٹیم کو فائنل میں شکست، سلور میڈل اپنے نام کرلیا

• 2 گھنٹے پہلے مذاکرات کا پہلا روز ختم، حکومت اور اپوزیشن کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، کل دوسرا دور ہوگا

مذاکرات کا پہلا روز ختم، حکومت اور اپوزیشن کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، کل دوسرا دور ہوگا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے