• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 5:54 صبح
  • پاکستان

فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 181 ڈالر کی سطح پر آگئی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج دوسرے روز بھی اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 181 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار روپے کے اضافے سے 4لاکھ 40ہزار 636روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 715روپے کے اضافے سے 3لاکھ 77ہزار 774روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 6ہزار 578روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 43روپے کے اضافے سے 5ہزار 639روپے کی سطح پر آگئی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے