بلدیہ میں گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے گولی بچی کے پاؤں پر لگی، اسپتال منتقل
شہر میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ کے علاقے سیکٹر فور سی میں گھر کے اندر گولی لگنے سے شیر خوار بچی زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق بچی کی شناخت بشریٰ دختر واجد کے نام سے کی گئی جس کی عمر 6 ماہ ہے جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی گھر کے اندر ٹانگ پر لگنے سے پیش آیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ دریں اثنا ملیر سٹی کے علاقے غازی ٹاؤن ازان جنرل اسٹور کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ عارف زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ملیر سٹی پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
