سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے نتائج اور امتحانی عمل پر نوٹس لے لیا۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی نے سندھ بالخصوص کراچی میں ایم ڈی کیٹ کے نتائج پر طلبا اور والدین کی شکایت کا فوری نوٹس لے لیا۔
قائمہ کمیٹی نے وزارت صحت کو ایم ڈی کیٹ 2026 کے نتائج اور امتحانات کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
مراسلے کے مطابق وزارت صحت، پی ایم ڈی سی اور حکومت سندھ کے ساتھ مل کر فوری طور پر بااختیار اور آزاد انکوائری کمیٹی تشکیل دینےکا کہا گیا ہے۔
انکوائری کمیٹی سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانی مراکز اور نتائج کی تیاری کے عمل کا جامع جائزہ لےگی۔
سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 نومبر تک جواب طلب کرلیا
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں ایم ڈی کیٹ امتحان میں مبینہ غلطیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کردیے، عدالت نے فریقین سے دس نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ میرٹ لسٹ بنانے سے روکا جائے جب تک فیصلہ نہ ہو۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایم ڈی کیٹ امتحان میں شریک امیدواروں کو سوالنامے ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جاری کیے گئے جوابات میں واضح غلطیاں موجود ہیں، میرٹ برقرار رکھنے کے لیے سوالات اور جوابات کی شفاف جانچ ضروری ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے مکمل سوالیہ پرچے اور جوابات سرکاری ویب سائیٹ پر جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے میرٹ لسٹ کی تیاری روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس سلیم جیسر نے ریمارکس دیےکہ لسٹ تیار ہونے دیں اگر آپ کا حق بن گیا تو فہرست ہی تبدیل ہو جائےگی۔
جب تلاش خاص ہو تو رشتہ بھی خاص ہونا چاہیے: دل کا رشتہ وی آئی پی
پاکستان ایران پر تمام قابل اطلاق امریکی پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
بھارت کا ایس ایس جی حوالدار کو مارنےکا دعویٰ بے نقاب، پاک فوج نے محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کرکے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا
اگر وفاق نے ایمرجنسی یا گورنر راج لگایا تو ہم ہر آپشن استعمال کرینگے: بیرسٹر گوہر
وزیراعظم کا پختونخوا کی صورتحال پر صدر سے مشاورت کا فیصلہ، ایوان صدر میں اہم اجلاس
معاشی حالات کی بہتری میں سیاسی اور عسکری قیادت کا باہمی تعاون اہم ہے: وزیراعظم
مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں لے آئے تھے یہ ایران امریکا جنگ سے بڑھی: وزیر خزانہ
سندھ حکومت نے میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کرنیوالے جوڈیشل کمیشن کی مدت بڑھادی
وفاقی آئینی عدالت توہین عدالت کا ازخود نوٹس لے سکے گی، رولز جاری
پنجاب میں مون سون سیزن ختم، سب سے زیادہ بارشیں کہاں ہوئیں؟ اعداد وشمار جاری
بلوچستان کے ضلع کچھی میں فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
سندھ حکومت یا کسی سیاسی شخصیت کی جانب سے جامعات میں کوئی مداخلت نہیں کی جارہی: وزیر تعلیمی بورڈز
تازہ ترین
• 2 منٹ پہلے سینیٹ قائمہ کمیٹی کاسندھ میں ایم ڈی کیٹ نتائج اورامتحانی عمل کا نوٹس، وزارت صحت کو تحقیقات کا حکم
• 39 منٹ پہلے ہارٹ اٹیک سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟
ہارٹ اٹیک سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟
• 44 منٹ پہلے امریکی ریاست ٹینیسی میں سزائے موت کی قیدی خاتون زہر کا انجکشن دیے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
امریکی ریاست ٹینیسی میں سزائے موت کی قیدی خاتون زہر کا انجکشن دیے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
• 2 گھنٹے پہلے میٹھے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق
میٹھے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق
• 2 گھنٹے پہلے حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام قبول کرلیا، حکومتی اور اپوزیشن وفود کی ملاقات کل ہوگی: بیرسٹرگوہر
حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام قبول کرلیا، حکومتی اور اپوزیشن وفود کی ملاقات کل ہوگی: بیرسٹرگوہر
• 2 گھنٹے پہلے جب تلاش خاص ہو تو رشتہ بھی خاص ہونا چاہیے: دل کا رشتہ وی آئی پی
• 2 گھنٹے پہلے گوگل نے اپنا نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
گوگل نے اپنا نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
• 3 گھنٹے پہلے پاکستان ایران پر تمام قابل اطلاق امریکی پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
