• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 9:03 شام
  • پاکستان

پشاور کی احتساب عدالت نمبر 3 نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل کے ملزم نے اثاثے سرنڈر کردیے

قومی احتساب بیورو(نیب) خیبرپختونخوا نے کوہستان میگا اسکینڈل میں مزید بڑی ریکوری کرلی۔

پشاور کی احتساب عدالت نمبر 3 نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں ملزم مشرّف شاہ کی جانب سے اثاثے سرنڈر کرنے سے متعلق درخواست منظور کرلی، جس کے نتیجے میں 51 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے سرنڈر کردیے گئے۔

نیب خیبرپختونخوا کے مطابق ملزم کی جانب سے سرنڈر کیے گئے اثاثوں میں 40 کروڑ 70 لاکھ روپے نقد رقم اور دو جائیدادیں شامل ہیں، جن کی مجموعی مالیت 11 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

اسی طرح سرنڈر کیے گئے نقد اورغیرمنقولہ اثاثوں کی مجموعی مالیت 51 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

نیب حکام کا کہنا تھا کہ کوہستان میگا اسکینڈل میں یہ ایک اور اہم ریکوری ہے جبکہ اس سے قبل بھی کیس میں اربوں روپے کی ریکوری کی جاچکی ہے جو خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کی گئی ہے۔

نیب خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کوہستان میگا اسکینڈل میں مالی بدعنوانی کے خلاف کارروائیاں اور غیر قانونی طور پر حاصل کیے گئے اثاثوں کی ریکوری کا عمل جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے