انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار
ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان
امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں
درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے اداکاری سے عارضی وقفہ لینے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
احد رضا میر کے ایک لائیو سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اگلے سال شوبز سے وقفہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس فیصلے کے بارے میں پہلے سے اس لیے آگاہ کیا ہے تاکہ مداح اس کے لیے ذہنی طور پر تیار رہیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ وہ مکمل طور پر منظر سے غائب ہو جائیں گے، اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے اور سوشل میڈیا بالخصوص انسٹاگرام سے بھی دور رہیں گے۔ انہوں نے اپنے اس فیصلے کو ’نیم ریٹائرمنٹ‘ کا نام دیا۔
View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
احد رضا میر کے اس اچانک اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، بعض مداحوں کا خیال ہے کہ شاید اداکار اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہونے والے ہیں۔
کچھ کا ماننا ہے کہ گزشتہ دو برس سے مسلسل کام کرنے کے بعد انہیں اس بریک کی اشد ضرورت تھی، ایک مداح نے امید ظاہر کی کہ وہ جہاں بھی جائیں گے، جلد اپنے مداحوں کے پاس واپس لوٹیں گے۔
ایک اور صارف نے تشویش کا اظہار کیا کہ اس وقفے کے باعث شاید احد رضا میر اور اقرا عزیز کی اسکرین پر ایک ساتھ جوڑی دیکھنے کی خواہش پوری نہ ہو سکے۔کچھ شائقین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکن ہے مستقبل میں انہیں کوئی ایسا شاندار اسکرپٹ مل جائے جسے ٹھکرانا ان کے لیے ممکن نہ ہو۔
واضح رہے کہ احد رضا میر کا شمار پاکستان کے انتہائی مقبول اور منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے کئی ہٹ ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
