• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 5:44 شام
  • پاکستان

لڑکی کی شناخت 27 سالہ کشف کمال کے نام سے کی گئی ہے، پولیس

بن قاسم ٹاؤن اسٹیل مل روڈ جناح گیٹ کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی حاملہ خاتون کی لاش کی شناخت کر لی گئی۔

سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کے ذریعے لڑکی کی شناخت کی گئی، لڑکی کی شناخت 27 سالہ کشف کمال کے نام سے کی گئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ ملیر عمار یاسر سوسائٹی کی رہائشی ہے، خاتون 5 سے 6 ماہ کی حاملہ بھی تھی، پولیس مقتولہ کے اہل خانہ سے رابطہ کر رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی تھی، قتل کسی اور مقام پر کیا گیا جبکہ لاش بن قاسم ٹاؤن کی جھاڑیوں میں پھینکی گئی تھی۔

گزشتہ روز پولیس نے مقتولہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے