• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 12:08 شام
  • پاکستان

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

تہران: ایران نے فیئرفورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

ایران نے فیئرفورڈ ایئر بیس واقعے پر برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے، وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واقعے میں ملوث ہونے کے برطانوی دعوے کو مسترد کر دیا۔

عراقچی نے اینڈی برنہم کے دعوے کے جواب میں ایکس (X) اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ’’وزیر اعظم برنہم کہتے ہیں کہ برطانوی حکومت اس بات کی تصدیق کر سکتی ہے کہ ہمارا یقین ہے کہ ایران نے آر اے ایف فیئر فورڈ کے واقعے میں کوئی کردار ادا کیا ہے۔‘‘

ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ’’میں اس بارے میں ایران کے یقین کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ غیر ملکی ریاستوں کے لیے کام کرنے والے مبینہ دہشت گردوں کو رہا کرنا ہی دراصل سب کچھ کہہ دیتا ہے۔‘‘

برطانیہ نے ایئربیس واقعے میں ایران کو ملوث قرار دے دیا

انھوں نے برطانوی حکومت کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ غیر ملکی ریاستوں کے لیے مبینہ طور پر کام کرنے والے افراد کو رہا کر رہی ہے اور دوسری جانب تہران پر انگلی اٹھا رہی ہے۔ انھوں نے برطانیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ’’آپ غلط درخت کاٹ رہے ہیں (یعنی غلط سمت میں ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں)۔‘‘

PM Burnham says the UK Government "can confirm our belief that we believe Iran to have played a part” in the RAF Fairford incident. I can confirm Iran’s belief that releasing supposed terrorists working for foreign states really says it all. You’re barking up the wrong tree. — Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) September 30, 2026

PM Burnham says the UK Government "can confirm our belief that we believe Iran to have played a part” in the RAF Fairford incident.

I can confirm Iran’s belief that releasing supposed terrorists working for foreign states really says it all.

You’re barking up the wrong tree.

— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) September 30, 2026

یاد رہے کہ اینڈی برنہم نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی حکومت کا خیال ہے کہ آر اے ایف فیئر فورڈ کے واقعے میں ایران کا کردار تھا، تاہم انھوں نے اس الزام کی تائید میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، جب کہ واقعے کے سلسلے میں گرفتار 5 افراد کو برنہم کے بقول ’’سخت ترین شرائط‘‘ کے تحت ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

پولیس کو وِلفرڈ میں ’’تین مشتبہ گاڑیوں‘‘ کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد اتوار کی صبح علی الصبح ان افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وِلفرڈ ایک گاؤں ہے جو اڈے کے عین مشرق میں واقع ہے۔ یہ سب برطانوی شہری ہیں اور ان کی عمریں 23 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں سے 4 ویسٹ منسٹر اور ایک کیمڈن میں رہتا ہے، جب کہ ان کے گھروں کی تلاشی بھی اب مکمل ہو چکی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کے مطابق واقعے میں ملوث 5 برٹش نیشنل افراد ضمانت پر ہیں، اور واقعے میں شامل گاڑیوں سے دھماکا خیز مواد کی بجائے بڑی مقدار میں پٹرول برآمد ہوا تھا۔ واضح رہے کہ آر اے ایف کا یہ اڈہ کئی دہائیوں سے امریکی فضائیہ کے لیے فارورڈ آپریٹنگ لوکیشن کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے