• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 10:18 صبح
  • پاکستان

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

اوٹاوا: ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل میں مودی حکومت کی شمولیت کے ’کچھ ثبوت‘ موجود ہیں۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے نیویارک ٹائمز کے ساتھ انٹرویو میں پہلی بار کھلے عام کہا ہے کہ سکھ رہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل میں مودی حکومت کے ہاتھ کے بارے میں ”کچھ ثبوت“ موجود ہیں۔​

مارک کارنی نے کہا کہ ’’ہم سمجھتے ہیں کہ کچھ ثبوت موجود ہیں، اور میں اس پر مزید بات نہیں کروں گا کیوں کہ میں مخصوص مقدمات میں نہیں پڑنا چاہتا…“

انھوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ہندوستانی حکومت سے منسلک جرائم کینیڈا میں دوبارہ ہونے کا امکان ختم نہیں ہوا، انھوں نے کہا ”میں اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ کینیڈا میں کوئی جرم نہیں ہوگا۔“​

سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتوَنت سنگھ پنوں نے کہا کہ کارنی کا یہ اعتراف سابق وزیر اعظم ٹروڈو کے 18 ستمبر 2023 کے بیان کی تصدیق ہے۔ ایس ایف جے کے مطابق کینیڈا نے اس واقع کے بعد 6 ہندوستانی سفارت کاروں کو نکالا تھا اور نجر کیس میں ”واضح ثبوت“ موجود تھے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے