• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 12:09 صبح
  • پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا، نوٹیفکیشن

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید معمولی کمی کردی اور وزارت توانائی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائے گئے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپیہ 89 پیسے کی کمی کردی گئی ہے، اس کمی کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 400 روپے 35 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں صرف 14 پیسے کی معمولی کمی کردی گئی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کی صورت حال کے باعث کیا گیا، عالمی واقعات، پلاٹس ریٹ اور پریمیم میں تبدیلیاں قیمتوں کے تعین پر اثرانداز ہوئیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے