• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 12:25 صبح
  • پاکستان

ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے اب 15اکتوبر تک گوشوارے جمع کرائے جاسکیں گے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی چیمبر، ایف پی سی سی آئی تجارتی تنظیموں و ٹیکس بار کے مطالبے پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

بدھ کو جاری کردہ نوٹی فکیشن نمبر 109977 کے مطابق ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے اب 15اکتوبر 2026 گوشوارے داخل کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جو اس سے قبل 30ستمبر 2026 تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001 کے سیکشن 214اے کے تحت دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے