کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف
نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل
ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی
ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!
(30 ستمبر 2026): مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے جوان نے فائرنگ کر کے اپنے افسر سمیت چار ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مودی سرکار کی جبری پالیسیوں سے بھارتی فوج میں بھی بد دلی پھیل رہی ہے اور وہ کئی نفسیاتی عوارض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ معمولی بات یا تلخ کلامی پر ایک دوسرے کی جان لینے کے درپے ہو جاتے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوجیوں کی جانب سے آئے دن اسی حوالے سے خودکشیوں اور ساتھیوں کو قتل کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حالیہ واقعے میں ضلع کٹھوعہ میں سی آئی ایس ایف کے کیمپ میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کر کے اپنے ہی ایک افسر اور دیگر تین ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ باہمی بحث اور تکرار کے بعد ہونے والے جھگڑے میں پیش آیا۔
مرنے والوں میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ انکت کمار پانڈے، سب انسپکٹر لکشمن سنگھ، کانسٹیبل رفیق احمد اور کانسٹیبل سندیپ کمار شامل ہیں۔ جب کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل اودیش کمار سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
واقعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اودیش کمار دفتر کے احاطے میں داخل ہوا اور اپنی سرکاری اے کے 47 رائفل سے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔
اودیش کمار سنگھ کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
