• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 12:38 شام
  • پاکستان

نجی طبی خدمات پر سیلز ٹیکس دیگر صوبوں کے برابر کیا جائے، ڈاکٹرز کا مطالبہ

ایف بی آر کی جانب سے عائد ٹیکس کے خلاف ڈاکٹرز نے آج خیبرپختونخوا میں اپنے نجی کلینکس بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے نجی کلینکس میں معائنہ اور دیگر طبی خدمات آج معطل رہیں گی۔ ڈاکٹرز تنظیموں نے ایف بی آر سے عائد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نجی طبی خدمات پر سیلز ٹیکس دیگر صوبوں کے برابر کیا جائے، جبکہ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز نے خیبرپختونخوا میں پروفیشنل ٹیکس کی شرح کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹرز کمیونٹی نے ہیلتھ کیئر کمیشن اور ڈرگ رولز پنجاب کے طرز پر بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ فیس کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے