• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 12:38 شام
  • پاکستان

باپ کے مطابق اسکا بیٹا الٹی سیدھی تحقیق کرتا رہتا ہے، تفتیشی افسر

اے آئی سے باپ کو زہر دینے کا طریقہ پوچھنے کے مقدمے میں عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

این سی سی آئی اے نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو لاہور کی عدالت میں پیش کیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا ملزم کے والد کو کوئی اعتراض ہے جس پر بتایا گیا کہ والد کو کوئی اعتراض نہیں اور ملزم ان کا اکلوتا بیٹا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا مختلف نوعیت کی تحقیق کرتا رہتا ہے۔

این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے