• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 6:51 صبح
  • پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ان کا استقبال کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے جہاں وفاقی وزرا نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کی وطن واپسی پر وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں ملک کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کیا اور امن، سلامتی، ترقی اور عالمی تعاون کے فروغ پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کیا۔

دورہ اقوام متحدہ کے دوران وزیراعظم نے مختلف ممالک کے رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے دوطرفہ و کثیرالجہتی ملاقاتیں بھی کیں۔

شہباز شریف نے عالمی مالیاتی اداروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے، معاشی تعاون کے فروغ اور ملکی معیشت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے