اسکریننگ ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے انتظامی اور دیگر تیاریاں پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہیں
سندھ پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ مسابقتی امتحان سی سی ای 2026 کے اسکریننگ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
ایس پی ایس سی کے ترجمان کے مطابق سی سی ای 2026 کا اسکریننگ ٹیسٹ 24 اکتوبر کو منعقد ہوگا جس کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکریننگ ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے انتظامی اور دیگر تیاریاں پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہیں۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحان سے متعلق ضروری معلومات اور ہدایات پر توجہ دیں تاکہ مقررہ تاریخ پر ٹیسٹ میں شرکت کرسکیں
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
