• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 3:03 صبح
  • پاکستان

کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے ہیں

فیروز آباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 2 میں فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔

سیکیوٹی گارڈ کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 35 سالہ خالد کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او فیروز آباد عدیل افضال نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خود کو سینے پر گولی مار کا اقدام خودکشی کا معلوم ہوا ہے۔

سیکیورٹی گارڈ کے سینے پر لگنے والی گولی دوسری جانب پار ہوگئی تھی۔

کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے ہیں ، سیکیورٹی گارڈ زیر تعمیر پروجیکٹ پر تعینات تھا ، پولیس اس حوالے سے مزید چھان بین کر رہی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے