نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل
ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی
ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!
اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا
بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’شاہد‘‘ تقریباً 13 سال بعد آخرکار او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر دستیاب ہوگئی ہے۔
ہنسل مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن شاہد اعظمی کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے جنہیں 2010 میں قتل کر دیا گیا تھا۔
فلم میں راج کمار راؤ نے شاہد اعظمی کا مرکزی کردار ادا کیا تھا اور ان کی اداکاری کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔
’شاہد‘ قومی فلم ایوارڈ بھی ملے تھے فلم کے او ٹی ٹی پر آنے کے بعد اس کے شریک مصنف اور تدوین کار اپوروا ایم اسرانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر ’شاہد‘ کو ڈجیٹل پلیٹ فارم تک پہنچنے میں 13 سال کیوں لگے؟
انہوں نے فلم کے پرائم ویڈیو پر نشر ہونے کا خیرمقدم کیا لیکن ساتھ ہی اس طویل تاخیر پر حیرت کا اظہار کیا، اپوروا اسرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’شاہد‘ ایک ایسے وکیل کی کہانی ہے جو دہشت گردی سے متعلق قوانین کے تحت گرفتار کیے گئے افراد کا دفاع کرتے تھے اور قانونی عمل اور انصاف کے اصولوں کے لیے جدوجہد کرتے تھے۔
ان کے مطابق شاہد اعظمی نے ایسے ماحول میں یہ کام کیا جہاں مسلمانوں کو بعض اوقات جرم ثابت ہونے سے پہلے ہی مشتبہ سمجھ لیا جاتا تھا، شاہد اعظمی کو 2010 میں ان کے اسی کام کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔
اسرانی نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اتنے برس تک ایک قومی ایوارڈ یافتہ اور اہم موضوع پر بننے والی فلم کو کسی بڑے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر جگہ کیوں نہیں ملی، انہوں نے فلم کے موضوع، اختلافِ رائے، قانونی حقوق اور خوف کے ماحول سے متعلق سوالات بھی اٹھائے۔ تاہم انہوں نے تاخیر کی کوئی حتمی وجہ بیان نہیں کی، ان کے سوالات ان کی اپنی تشویش اور رائے کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
شاہد قانون کی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ایسے افراد کی قانونی مدد شروع کرتے ہیں جن پر دہشت گردی جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے، فلم ان کی پیشہ ورانہ جدوجہد، انصاف کے لیے ان کے مؤقف اور بالآخر ان کے قتل تک کے سفر کو پیش کرتی ہے۔
فلم میں راج کمار راؤ کے ساتھ محمد ذیشان ایوب، پربھلین سندھو اور بلجندر کور سمیت دیگر فنکاروں نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے، ’شاہد‘ کی کہانی اور اداکاری کو ناقدین کی جانب سے سراہا گیا اور فلم کو دو قومی فلم ایوارڈز بھی ملے۔
