• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 8:08 شام
  • پاکستان

3 ارب ڈالرز کے یورو بانڈز کا اجرا معیشت کی مضبوطی کی واضح مثال ہے، وزیراعظم کا خطاب

شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم بن گئے جسے لندن اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرنے کا موقع ملا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت کی۔ لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے سی ای او ڈیوڈ سوئمر اور سینئر حکام نے استقبال کیا۔

شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں یہ اعزاز ملا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تقریب میں مدعو کیا جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

وزیراعظم کا یو این جنرل اسمبلی سے خطاب

پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کیلیے سبسڈی، وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو قائل کرلیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں معیشت کو مضبوط بنانے کیلیے بہت محنت کی، آج میکرواکنامک اشاریے مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 3 ارب ڈالرز کے یورو بانڈز کا اجرا معیشت کی مضبوطی کی واضح مثال ہے، دوبارہ اجرا معیشت کو صحیح سمت پر گامزن کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے