• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 7:47 شام
  • پاکستان

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (29 ستمبر 2026): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی بینیفیشری خواتین کیلیے بینظیر سم حاصل کرنے کا آخری موقع ہے۔

ترجمان بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وہ تمام بینیفیشری خواتین جنہوں نے تاحال بینظیر سم حاصل نہیں کی وہ جلد از جلد اپنا اصل شناختی کارڈ اور موبائل فون ہمراہ لے کر قریبی بی آئی ایس پی دفتر تشریف لائیں اور سم حاصل کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ بینظیر سم حاصل نہ کرنے کی صورت میں بینیفیشری خواتین وظائف کی رقم وصول نہیں کر سکیں گی۔

دوسری جانب، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے بیان میں کہا گیا کہ ‏جن بینیفیشری خواتین نے ابھی تک اپنی مفت بینظیر سم حاصل نہیں کی، وہ 30 ستمبر 2026 سے پہلے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے مفت سم ضرور حاصل کر لیں۔

سم ایکٹیویٹ کیسے کریں؟

سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‏بینظیر سم کی ایکٹیویشن بی آئی ایس پی کے دفتر میں متعلقہ موبائل کمپنی کا نمائندہ کرے گا۔

انہوں نے خواتین کو واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ سم لیتے وقت بی آئی ایس پی کے عملے سے کہیں کہ وہ سم آپ کے موبائل فون میں خود ڈال کر دیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے